معاشی بحران حل کرلیا،اسد عمر
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
اسلام آباد...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت نے رواں سال کا معاشی بحران حل کرلیا ۔ہر صورت آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ۔آزاد ملک کی حیثیت سے فیصلے کرسکتے ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ حکومت پالیسی اور ٹیکسوں کے معاملات الگ کرنے جارہی ہے۔ ہماری پالیسی سے اسٹیٹ بینک اور دیگر ادارے خود مختار ہونگے ۔معیشت بہتر کرنے کیلئے خسارہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ خسارے کوپورا کرنے کیلئے مزید قرضے لینے پڑتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اب ہم ایک آزاد ملک کی حیثیت سے فیصلے کرسکتے ہیں۔ اب ہرصورت آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔، حکومت نے اس سال کا بحران حل کرلیا۔دوست ممالک سے بات کرنے سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان کے پاس زر مبادلہ کم ہے، ذخائر کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔