Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد مسعود کو اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم

 اسلام آباد...عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار ملزم ٹی وی اینکر شاہد مسعود کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرایف آئی اے نے شاہد مسعود کو ڈیوٹی جج انعام اللہ کی عدالت میں پیش کیا۔ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ ملزم پر کیٹرنگ اور دیگوں کا کاروبار کرنے والی کمپنی سے کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کے معاہدے کا الزام ہے۔شاہد مسعود نے کرکٹ میچز دکھانے کے لئے کیٹرنگ کمپنی سے معاہدے کی منظوری دی ۔ جعلی کمپنی کو 3 کروڑ 70لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ایف آئی اے نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ‘جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیدیا ۔واضح رہے کہ شاہد مسعود کو پیپلزپارٹی کے دور میں سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی وی لگایا تھا، ان پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کےساتھ کرکٹ میچز کا نشریاتی حقوق کا معاہدہ کرنے کا الزام ہے۔سلام آباد ہائیکورٹ نے 23 نومبر کو شاہد مسعود کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی ، ایف آئی اے نے انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

شیئر: