آسٹریلوی فوجی پر افغان جنگی جرائم کی تحقیقات
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
سڈنی...آسٹریلوی پولیس نے آسٹریلوی فوجی پر افغانستان میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی۔آسٹریلوی وفاقی پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم ملوث فوجی کی شناخت نہیں بتائی گئی۔ افغانستان میں 2001ءسے2014ءتک خدمات سرانجام دینے والی ا سپیشل فورسز کی زیادتیوں کی رپورٹس کے بارے میں پہلے سے ہی 3 دیگر انکوائریاں جاری ہیں۔اس میں آسٹریلوی دفاعی فورس کے انسپکٹر جنرل کی 2016ءسے جاری تفتیش شامل ہیں۔