Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یاسر شاہ کی شاندار کار کر دگی اپنی والدہ کے نام

دبئی:قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ اور پہلی اننگز میں بڑا اسکور میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے بڑا فرق ثابت ہوا۔ پاکستانی اسپنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیتے ہوئے ، میچ میں 14وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت پاکستان نے میچ میں مہمان ٹیم کو اننگز اور 16رنز سے شکست دی۔یاسر شاہ نے کہا کہ میں اپنی یہ بڑی کامیابی اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی بولنگ کی تاہم ردھم حاصل نہیں کر پا رہا تھا جس کے بعد میں نے اپنی بولنگ پر کام کرتے ہوئے اہداف مقرر کئے ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ردھم واپس آ گیا ہوں۔لیگ اسپنر نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب دبئی کی وکٹ کافی تبدیل ہے اب یہاں کی وکٹ پر گیند پہلے دن سے ہی ٹرن ہوتی ہے جس کی وجہ سے تیسرے دن سے وکٹ سلو ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ یاسر شاہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بارش سے وکٹ میں نمی آگئی جس سے ہمیں مدد ملی۔ لائن لینتھ پر بولنگ کی جس کا اللہ تعالیٰ نے صلہ دیا اور کامیابی ملی۔ اپنی یہ شاندار کارکردگی والدہ کے نام کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اسی کارکردگی کو برقرار رکھے اور سیریز اپنے نام کرے جس سے رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: