رنویر اور دیپیکا کا ایک اور استقبالیہ
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
بالیووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ممبئی میں ہونےوالی ایک اور استقبالیہ تقریب کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ سفید اور سنہرے رنگ کے جوڑوں میں ملبوس دیپیکا اور رنویر کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت مل رہی ہے۔اس سے قبل اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد دیپیکااور رنویر کا پہلا استقبالیہ بنگلور شہر میں منعقد کیاگیاتھا۔