Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد ایڈز مریض

اسلام آباد...پاکستان میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد ا یچ آئی وی ا یڈزکا شکار ہیں۔ یہ مرض آبادی کے مختلف طبقوں اور افراد میں پھیل رہا ہے۔ اس متعدی اور موذی مرض کے زیادہ ایسے افراد شکار ہوتے ہیں جو نشہ کی لعنت میں مبتلا ہیں۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ایڈز کے عالمی دن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 12 مزید ایچ آئی وی اور ایڈز سینٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے اس وقت پورے پاکستان میں ایڈز سے بچاو کے 33 سینٹرز کام کرر ہے ہےںجہاں مفت علاج ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر صحت نے کہا سول سوسائٹی ، مذہبی رہنما، میڈیا اور پارلیمنٹرینز ا یڈز کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں ۔ وزارت صحت قومی ا یڈز پروگرام کے توسط سے ا یچ آئی وی کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنے کے لئے بھرپور کو شش کر ر ہی ہے ۔

شیئر: