ویرات کوہلی کی نظریں سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ پر لگ گئیں
ایڈیلیڈ:ہندوستانی کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کی نظریں اب ہند کے سابق کپتان اور بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے ایک اور ریکارڈ پر لگی ہوئی ہیں۔ہندوستانی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے اور 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا کی سرزمین پر اب تک5 سنچریاں اسکورکرچکے ہیں اوروہ اس سیریز کے دوران 2 سنچریاں بناکر سچن ٹنڈولکر کاریکارڈ توڑسکتے ہیں۔ ٹنڈولکر نے آسٹریلیا میں 6 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ٹنڈولکر نے آسٹریلیا کے خلاف 20 ٹیسٹ میچوں میں.20 53کی اوسط سے ایک ہزار 809رنز بنائے ہیں۔ دوسری جانب ویرات کوہلی نے اب تک آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں 8 ٹیسٹ میچ کھیل کر 62 کی اوسط سے 992رنز بنائے ہیں۔ ایک اور سابق کپتان سنیل گواسکر نے آسٹریلیا میں 5 جبکہ وی وی ایس لکشمن نے کرکٹ کیرئیرمیں 4سنچریاںاسکور کی تھیں۔
کھیلوں کی مزید خبرے اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں