Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا فضل الرحمن نے انتہائی سخت بات کہہ دی

پشاور:  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جس یو ٹرن کے بارے میں حکمران وضاحتیں پیش کررہے ہیں ہم اسے بے غیرتی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹرن حکمت عملی نہیں بلکہ بے غیرتی ہوتی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ چور راستے سے حکومت سنبھالنے والے اسٹیبلشمنٹ کی کے سہارے پر چل رہے ہیں جنہیں کسی بھی طرح سے تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے خود اقتدار سے علاحدہ ہو جائیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے جلد گرینڈ قبائلی جرگہ بلا رہے ہیں جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔  گھریلو تشدد کی روک تھام سمیت مغرب کی جانب سے ہم پر مسلط کی جانے والی ہر قسم کی قانون سازی کا راستہ زبردستی روکیں گے ۔
 

شیئر: