Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ خان کی جائداد کی تفصیلات سپریم کورٹ میں طلب

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ میں پاکستانی شہریوں کے ملک سے باہر اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی میں موجود جائداد اور ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے استفسار پر فیڈرل بیورو آف ریونیو کے چیئرمین نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر نے کمیٹی بنا کر 20 لوگوں کا جائزہ لیا جس میں سے 4 نے دبئی میں جائداد کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 افراد عدالتی حکم کے باوجود ایف بی آر میں پیش نہیں ہوئے جبکہ 14 لوگوں نے جواب دیا ہے تاہم ان کے جوابات میں تضاد ہے۔
دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ وقار احمد کی 14 جائدادیں دبئی میں ہیں لیکن انہوں ٹیکس 6 لاکھ روپے دیا۔  ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے قبل جائاد کوتسلیم کرنا پڑتا ہے۔  کیا علیمہ خان کی دبئی میں جائداد ہے ؟۔ جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ علیمہ خان کی دبئی میں 6 پراپرٹیز ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت فائدہ لینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جاتے ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن جائدادوں کی تفصیل مانگی وہ نہیں ملی۔  کس چیز کا صیغہ راز؟ کیا یہ آپ کی جائیداد ہے؟ کیا علیمہ خان نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا؟، عدالت کے پاس تفصیلات طلب کرنے کا اختیار ہے۔  عدالت کو فوری معلومات فراہم کی جائیں۔ ہمیں معلومات سربمہر لفافے میں ڈال کر دے دیں۔ عدالت نے ایف بی آر سے علیمہ خان کی دبئی میں جائدادوں اور ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ کی تفصیلات طلب کر لیں۔
 

شیئر: