Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے نیا قانون ؟

اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے نئے قانون کامسودہ ایک ہفتے میں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا،۔ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلئے نیا قانون کا مسودہ ایک ہفتے میں تیار کرنے، حوالہ، ہنڈی اور معیشت کو نقصان پہنچانےوالے غیر قانونی ہتھکنڈے روکنے کاقانون فوری بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں قانونی ذرائع سے زرمبادلہ لانے کےلئے مراعاتی پیکیج کی منظوری دی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کو جعلی اکاونٹس کھلوانے اور چلانے میں مدد دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیاگیا۔اجلاس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر عمل درآمد ریگولیٹ اور شفاف بنانے کی سفارشات پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے نیشنل ٹاسک فورس کو ماہانہ پرفارمنس رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔منی لانڈرنگ روکنے کےلئے اسلام باد ایئرپورٹ کو جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ وزیراعظم نے لیگل چینلز سے ترسیلات زر کےلئے مراعات بڑھانے کے پیکیج کی منظوری ے دی۔ ایم ویلٹ کے ذریعے ملنے والے ہر امریکی ڈالر پر 2 روپے ایئر ٹائم بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بینکوں اورایکسچینج کمپنیوں کو ترسیلات زر 15فیصد سے زیادہ ہونے پر فی ڈالر ایک روپیہ دیا جائے گا۔فی ڈالر ایک روپیہ مارکیٹنگ اخراجات اور پروموشنل سرگرمیوں کے طور پر ادا کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے والوں کےلئے آگاہی مہم شروع کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔

شیئر: