فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے کی سزا
واشنگٹن ... امریکی ٹی وی سی این این نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کیلئے انصاف مانگنے پر صحافی کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ سی این این کے ترجمان نے بتایا کہ صحافی مارک لیمونٹ ہیل کا اب چینل کےساتھ کوئی تعلق نہیں رہا ۔اگرچہ چینل کی جانب سے صحافی کو فارغ کرنے کی وجہ بیان نہیںکی گئی تاہم صحافی نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔اقوام متحدہ سے خطاب میں امریکی صحافی نے کہا تھا کہ ہمارے پاس فلسطینیوں سے یکجہتی کا بہترین موقع ہے۔ فلسطینیوں سے صرف لفظی یکجہتی نہ کریں بلکہ عالمی اور علاقائی سطح پر فلسطینیوں کےلئے عملی اقدامات کریں۔ فلسطینیوں کے حق میں ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ انصاف حاصل کرسکیں اور پورا فلسطین آزاد ہو۔امریکی صحافی کی اس تقریر پرصہیونی لابی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی این این کا صحافی حماس کی نقش قدم پر چل رہا ہے۔دریںا ثناءامریکی ٹی وی سے نکالنے جانیوالے صحافی مارک لیمونٹ ہیل کہا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی کا حامی ہوں تاہم اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوئی بات نہیں کی ۔