Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن موٹر سائیکل سروس کا ڈرائیور ڈکیت نکلا

کراچی:  شہر قائد میں آن لائن ٹیکسی (موٹر سائیکل) سروس دینے والے نوجوان کے شہری کو لوٹ لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیرز آباد کے علاقے شہید ملت روڈ پر رات 2 بجے آن لائن موٹر سائیکل بلانے والے نوجوان کو ڈرائیور نے کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد اسلحہ کے اور پر یرغمال بنایا اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا۔
خبر کے مطابق شہری کے پرس میں ڈھائی ہزار روپے نقد بھی موجود تھے۔ واردات کے دوران ہی پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار لٹیرے کے 2 ساتھی بھی آ گئے جنہوں نے اسلحہ دکھا کر شہری کو ہراساں کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
طاہر نامی متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق درخواست فیروز آباد تھانے میں جمع کرا دی ہے جبکہ آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھ سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کوگرفتار کر کے موبائل فون اور نقدی دلوائی جائے۔
 

شیئر: