لعنت ہو تمہارے سیکولرازم پر
لاہور...سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ہندوستانی آرمی چیف کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لعنت ہو تمہارے سیکولر ازم پر ہو۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ہندوستانی معاشرہ ذات پات کے نظام میں جکڑا ہوا ہے۔ ہندمیں گائے کی جان تو مقدس لیکن انسانوں کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا جاتا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندکے نام نہاد سیکولرازم کے پیچھے کٹر انتہا پسند ہندو ذہنیت چھپی ہوئی ہے۔ ہندمیں اقلیتوں کو زندہ جلایا جاتا ہے ۔کشمیر سے لےکر منی پور اور ناگا لینڈ تک ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے۔