فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑ دی
لاہور...پاک سر زمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا ۔فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے لکھا میرا سیاسی سفر ختم ہوگیا، پاکستان کے لئے دعا گو ہوں۔ جتنا ہوسکے فلاحی کاموں کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کی خواہشمند ہوں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے پاک سر زمین پارٹی اور سیاست چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی۔واضح رہے کہ فوزیہ قصوری کا شمار تحریک انصاف کی بانی رہنماوں میں ہوتا ہے۔ عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔