Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت دوسروں کی پشت پناہی سے چل رہی ہے،اچکزئی

کوئٹہ ...پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام قوتوں کو ملکر جمہوری پاکستان کےلئے سوچناہوگا۔ملک میں سیاست کاحق صرف سیاست دانوں کو ہے۔ اوروں کونہیں۔ آئین فوج کو سیاست سے منع کرتاہے۔ فوج کی ہر ضرورت پوری کرنا عوام کافرض ہے۔ملک میں جوحکومت چل رہی ہے۔ وہ آئینی نہیں وہ دوسروں کی پشت پناہی سے چل رہی ہے۔پاکستان میں پشتون بلوچ سندھی سرائیکی اور پنجابی کو انکے وسائل پر اختیار دیاجائے۔ ملک میں تمام اقوام کے حقوق کی ضمانت ہونی چاہیے۔ کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اچکزئی نے کہا کہ پاکستان بچانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ملک میں جمہوریت اور عدل اور انصاف ہو۔ ساری دنیا افغانستان کی قرضدار ہے۔ اشرف غنی اور طالبان سے اپیل کرتے ہے کہ آجائیں بیٹھ کر بات کریں۔افغانستان میں بات چیت تب کامیاب ہوگی جب افغان آپس میں بیٹھ کر بات کریں۔ 

شیئر: