Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبیکا شیخ کے والدین کی امریکی عدالت میں پٹیشن

  ٹیکساس... امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 10 بچوں کے والدین نے حملہ آور کے والدین کے خلاف امریکی عدالت میں پٹیشن دائر کردی۔ ان میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والدین شامل ہیں۔ سبیکا کے والدین نے پٹیشن میں فائرنگ کرنے والے 17 سالہ لڑکے کے والدین پر الزام عائد کیا کہ انہوںنے اپنے بیٹے کی ذہنی کیفیت جانتے ہوئے بھی اسے قانونی طور پر اسلحے تک رسائی دلوائی۔ سبیکا کے والد عبدالعزیز نے کہا کہ ہمارے لئے تو ایک جیتا جاگتا انسان چلا گیا۔ کیسے چپ کر کے بیٹھ جائیں۔ یہ معاملہ صرف میڈیا کی حد تک نہیں اٹھانا بلکہ اس کا مقصد ان سب بچوں کے لئے انصاف مانگنا ہے جو اس واقعہ میں مارے گئے ۔ اس انتظار میں تھے کہ حکومت اس بارے میں کوئی ٹھوس قدم اٹھائے گی جب ایسا دیکھنے میں نہیں آیا تو فیصلہ کیا کہ ہمیں ہی کچھ کرنا چاہئیے۔ اگر ہم اور باقی بچوں کے والدین چپ ہوگئے تو ایسے واقعات میں کمی نہیں آئے گی۔اس پٹیشن میں والدین کی نمائندگی امریکہ میں اسلحے کے خلاف اصلاحات پر کام کرنے والا ادارہ ایوری ٹاون فار گن سیفٹی کر رہا ہے۔ اس پٹیشن کے توسط سے لوگوں میں احساسِ ذمہ داری بڑھے۔ یہ ہوگا کہ لوگ اپنے آس پاس اور اپنے خاندان کے لوگوں پر نظر رکھ سکیں گے۔ پٹیشن کے توسط سے لوگوں کو اس بات کا قائل کرنا چاہتے ہیں، تاکہ وہ اپنے ذمہ داری نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ علم ہے کہ انصاف مانگنے کے لئے ہماری یہ کوشش بہت طویل بھی ہو سکتی ہے لیکن اس کو بیچ راستے میں چھوڑنا ناممکن ہے۔
 

شیئر: