Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپتالوں میں ڈینگو کے مریضوں کی بھر مار

 حیدرآباد.... حیدرآباد میں ان دنوں موسمی اور وبائی امراض کے ساتھ ساتھ  ڈینگو کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔کئی افراد مچھروں کے ذریعہ پھیلنے والی اس بیماری میں مبتلاہوکر  اور سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوںسے رجوع ہورہے ہیں۔فیور اسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال ڈینگو کے زیادہ معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرس نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔  فیور اسپتال میں عام دنوں میں یومیہ 600 تا 700 مریض علاج کیلئے رجوع ہوتے ہیں لیکن ان دنوں موسمی امراض کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ یومیہ 1200 تا 1500 مریض اسپتال سے رجوع ہورہے ہیں۔ اسی طرح گاندھی اور عثمانیہ اسپتالوںمیں بھی آئوٹ پیشنٹ کی حیثیت سے علاج کیلئے رجوع ہونے والوں کی تعداد بھی 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق موسمی بخار عام طور پر تین تا چار دن میں کم ہوجاتا ہے لیکن اگر کسی کو تین تا چار دن سے زائد بخار کی شکایت ہوتو مریض کو چاہئے کہ وہ فوری طبی معائنے کروائے۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ کھانے اور پینے کی اشیا میں صاف صفائی کا خیال رکھیں۔ 

شیئر: