پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئر مین کون ہوگا؟
اسلام آباد... حکومت نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے تقرر کیلئے اپوزیشن سے پھر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلم لیگ(ن) کو عندیہ دیا ہے کہ گرفتار اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور خواجہ آصف کے سوا کسی دوسرے رکن قومی اسمبلی کو چیئرمین پی اے سی بنایا جاسکتا ہے۔حکومت اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنانے سے انکار کرچکی ہے۔اپوزیشن کی طرف سے خواجہ آصف کا نام بھی دیا گیا جسے تحریک انصاف نے رد کردیا تھا وفاقی حکومت اب دوبارہ مذاکرات کرکے مسلم لیگ(ن) کے کسی تیسرے ایم این اے کو اس عہدے کیلئے مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حکومت اپوزیشن سے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب پر بھی مذاکرات کرے گی۔