شاہ سلمان سے سفیر پاکستان کی الوداعی ملاقات
ریاض(جاوید اقبال) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پیر کو قصر یمامہ میں سفیر پاکستان ہشام بن صدیق نے جو اپنے عرصہ کار کے اختتام پر مملکت سے رخصت ہورہے ہیں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت، رکن کابینہ اور ایوان شاہی کے سربراہ خالد العیسیٰ اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر نزار عبید مدنی بھی موجود تھے۔