Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد ... افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد منگل کو ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آبا د پہنچ رہے ہیں۔افغان مفاہمتی عمل کی کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا ۔دورہ پاکستان کے دوران زلمے خلیل زاد سیاسی و عسکری حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ طالبان سے امریکی مذاکرات پر سیاسی وعسکری قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔و اضح رہے کہ زلمے خلیل زاد روس، ازبکستان، ترکمانستان، متحدہ عرب امارات اور قطر ی رہنماوں سے ملاقات کرینگے۔امریکی صدر ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کو ایک خط میں طالبان کو مذاکراتی عمل میں شامل کرنے کے لئے تعاون کر درخواست کرچکے ہیں۔

شیئر: