Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : غیر قانونی تارکین کو دی جانے والی مہلت میں ایک ماہ کا اضافہ

ابوظبی: امارات نے غیر قانونی تارکین کو اصلاح احوال کے لئے دی جانے والی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔ متعلقہ ادارے کے اعلامیہ کے مطابق امارات میں غیر قانونی تارکین وطن اب 31دسمبر تک اپنا قیام اور کام قانونی بناسکتے ہیں۔ کسی بھی وجہ سے جن تارکین کا ملک میں کام اور قیام غیر قانونی ہوگیا ہے انہیں مہلت سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیتے ہوئے دو آپشن دیئے جارہے ہیں۔ یا تو وہ بغیر کوئی جرمانہ ادا کئے ملک چھوڑ دیں یا پھر 6ماہ کے لئے بغیر کفیل کے اقامہ لے لیں۔ اس دوران انہیں کفیل تلاش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ نئی ملازمت ملنے کی صورت میں وہ نقل کفالہ کرسکتے ہیں ۔ بصورت دیگر انہیں ملک چھوڑ کر جانا ہوگا۔ یہ مہلت یکم دسمبر تک دی گئی تھی جس میں ایک ماہ کا اضافہ ہوا ہے۔ 
 

شیئر: