Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: شہریوں سے 14 ہزار موبائل فون چھینے گئے

کراچی:  شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس شہری 14 ہزار سے زائد موبائل فونز سے محروم ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں آئی جی سندھ نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نے بتایا کہ 2013ء میں ٹارگٹ کلنگ کے 575 اور اس سال صرف 6 واقعات ہوئے جبکہ رواں برسٹارگٹ کلنگ میں ایک پولیس اہلکار کو شہید کیا گیا۔
کلیم امام نے اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بتایا کہ موبائل فون چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔  اس سال 14 ہزار51 موبائل فون چھینے گئے۔  لوگ اب موبائل چھننے کی شکایت درج کرانے لگے ہیں، جبکہ پہلے نہیں کراتے تھے ۔
آئی جی سندھ کے مطابق موٹر سائیکل اور کار چھننے کے واقعات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رواں برس 1892 موٹرسائیکلیں اور 165 کاریں چھیننے کے مقدمات درج ہوئے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی ذمے داری حکومت کی ہے۔  گاڑیاں چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کو ہرصورت کنٹرول کیا جائے ۔
 

شیئر: