Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاہر داوڑ کے اہل خانہ کیلئے7کروڑ کا پیکج

  اسلام آباد ..وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے طاہر داوڑ شہید کے اہل خانہ کےلئے مجموعی طور پر 7 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ بیٹے کو پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی نوکری دی جائیگی۔ طاہر داوڑ کیس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی ۔ کمیٹی جے آئی ٹی کے ساتھ ملکر کام کر ے گی ۔مولانا سمیع قتل کیس کی 99فیصد انکوائری مکمل ہو چکی ۔ جب تک تمام معاملہ کلیئر نہ ہو کچھ بات نہیں کرنی چاہیے۔ پاکستان جمہوری ملک ہے ¾ سیاست کرنے کا سب کو حق ہے۔ بعض عناصر مذموم مقاصد کےلئے انتشار پھیلارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں تاہم آپریشن میں غریبوں کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔

شیئر: