افغانستان میں بھی امن چاہتے ہیں،فوجی ترجمان
راولپنڈی... پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کے بعد افغانستان میں بھی امن چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ غیر ملکی صحافی پاکستان میں امن و استحکام کو اجاگر کریں گے۔ پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان میں موجود غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں نے ملاقات کی۔میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو ملکی سیکیورٹی صورتحال، استحکام اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی۔ صحافیوں سے ملاقات میں پاک افغان سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول پر بات چیت ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کامیاب کلیئرنس آپریشنز سے ملک کی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے، اب استحکام کی جانب گامزن ہیں پاکستان میں امن کے بعد افغانستان میں بھی امن چاہتے ہیں۔ امید ہے غیر ملکی صحافی پاکستان میں امن واستحکام کو اجاگر کریں گے۔ پاکستان کے مثبت تاثر کو پیش کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔پاکستان میں امن کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مواقع موجود ہیں۔