تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس لگے گا
اسلام آباد...حکومت نے پاکستان میں تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز عامر محمود کیانی نے ایک سیمینار کے دوران خطاب میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو خبردار کیا کہ حکومت سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس عائد کرے گی۔ عامر کیانی نے کہا کہ تمباکو اور سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کا بل پیش کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شہری کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔