بد عنوان عناصر کا آخر تک پیچھا کرینگے ،چیئر مین نیب
اسلام آباد...چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ احتساب اور انصاف کے ذریعے ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں۔نیب بد عنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے۔ بد عنوان عناصر کا پیچھا آخر تک کیا جائے گا۔ اسلامی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ رواں سال 400 سے زائد ریفرنسز نیب کی جانب سے دائر ہوئے۔ آزاد عدلیہ کے احسن کردار کے باعث وہ وقت دور نہیں جب ہر شخص کو اس کے بنیادی حقو ق ملیں گے ۔ نیب کے خلاف منفی پراپیگنڈا پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ادارے کی کاوشوں کو دیکھ کر نتائج سے مطمئن ہیں منفی باتیں پھیلانے والوں کی باتوں پر کوئی کان نہیں دھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بدعنوانی کی فہرست میں 160 سے 107 نمبر پر آگیا۔ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد پاکستانی ادارے کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔