طارق عزیز نے اپنے اثاثے پاکستان کے نام کردئیے
اسلام آباد ...معروف دانشور اور ٹی وی میزبان طارق عزیزنے اپنی وصیت میں تمام اثاثے پاکستان کے نام کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے کے بعد اپنی ساری جائیداد پاکستان کے نام کرتا ہوں۔طارق عزیز اس وقت اپنی زندگی کی 82 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔ انپی وصیت میں انہوں نے لکھاکہ بے اولاد ہونے کے باعث اپنے تمام تر سرما ئے اور املاک کو پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور یہ املاک میری وفات کے بعد پاکستان کے نا م ہو جا ئے گی۔ واضح رہے کہ طارق عزیز کا شمار پی ٹی وی کے لیجنڈزمیں ہوتا ہے ۔ریڈیو پاکستان سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے طارق عزیز کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے مرد اناونسر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔26 نومبر 1964 کو پی ٹی وی کی ا سکرین پر نظر آنے والا سب سے پہلا چہرہ انہی کا تھا۔1975 میں شروع کئے جانے والے ان کے شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا ۔اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شوکا نام دے دیا گیا۔