عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے گیت کی وڈیو کی جھلک ان کے آفیشل پیج پر پیش کردی گئی ہے۔حال ہی میں یوٹیوب پر جاری ہونےوالی مختصر وڈیو کا گیت ”بارہ بجے “جلد پیش کیاجائےگا۔عاطف کا شمار پاکستان سمیت ہندوستان کے معروف گلوکاروں میں کیاجاتاہے ۔ان کا ہرگیت مقبول عام ہوتاہے یہی وجہ ہے کہ عاطف کے گیت کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔