Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی اور یوگی کے خلاف ریمارکس پر پولیس فون پر بیان درج کریگی

لکھنؤ ۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کیخلاف نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملے میں سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر کے ممبر اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو ہائی کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔ کورٹ نے گرفتاری پر اسٹے دے دیا ہے۔ پولیس اب درج مقدمے میں چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے فون پر ہی ان کا بیان درج کر رپورٹ کورٹ میں داخل کردیگی۔ ضلع کے منیجر پٹی گائوں کے ابو اعظمی سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر ریاست کے لیڈر ہیں وہ پارٹی کی جانب سے مہاراشٹر میں اکلوتے ممبر اسمبلی ہیں۔12 نومبر کو ابو اعظمی نے سرائے میر تھانہ حلقہ کاے چھائو گائوں میں ایک شادی تقریب میں عام طور پر میڈیا کے سامنے مودی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2019 ء کے لوک سبھا میں ملک کی عوام مودی کو سبق سکھا دے گی۔ گجرات ریاست کے رہنے والے نریندر مودی کو دوبارہ گجرات بھیج دے گی۔ انہوں نے وزیراعظم کے خلاف نازیبا کلمات کا استعمال بھی کیا تھا۔

شیئر: