Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران طالبان کوپناہ دے رہا ہے ، افغان رکن پارلیمنٹ

کابل ...افغان پارلیمنٹ کے رکن اور سینیئر سیاست دان عبدالصبور خدمت نے ایران پر طالبان کو پناہ دینے کا اعلان عا ئد کیا ہے۔ افغان رکن پارلیمنٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب افغانستان میں طالبان پرحکومت کی طرف سے دباو آتا ہے تو وہ ایران چلے جاتے ہیں۔ ایران اور طالبان کا باہمی تعلق نیا نہیں۔ افغانستان میں جنگ کو نئی خوراک مہیا کرنے کے لئے ایران مسلسل دہشت گرد گروپوں کی مدد اور معاونت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ باقی نہیں رہا کہ ایران طالبان کی مسلسل مدد کرکے افغانستان کو بدامنی کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران پر الزام ہے کہ و ہ مشرق وسطیٰ میں بھی دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔ایران اور طالبان کے باہمی تعلق اور تعاون کے معاملے پر افغان حکومت، سیاست دان اور ارکان پارلیمان تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

شیئر: