ٹرمپ اور ٹلرسن پھر آمنے سامنے
واشنگٹن...سابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اپنی مرضی کے مالک ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا مشکل تھا ۔انہیں بار بار سمجھانا پڑتا تھا کہ قانون اور معاہدوں کو نظرانداز کرکے کوئی کام نہیں کیا جاسکتا۔ٹلرسن کی تنقید پر ٹرمپ نے فوری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ سابق وزیرخارجہ کے پاس مطلوبہ ذہنی صلاحیت ہی نہیں تھی ، وہ احمق اور کاہل انسان تھے۔ مائیک پومپیو زبردست کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے اختلافات کے باعث مارچ میں ٹلرسن کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔