Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوروکریسی پر اعتماد نہیں،عبدالرزاق داود

کراچی...وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہاہے کہ مسائل بہت ہیں لیکن بہتری آئے گی۔ لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم اورصنعتی شعبے کو بحال کرنا ہے۔مشکل ترین کام ہے لیکن بہتری آئے گی۔پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ ہفتہ کو کراچی میں تاجرو صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر سے پالیسی بنانے کا کام واپس لے رہے ہیں ۔ٹیرف پالیسی کا انتظام وزارت تجارت کو سوپنے پر کام کررہے ہیں۔بیوروکریسی پر اعتماد نہیں، تاجر برادری رہنمائی رکے۔مسائل بہت ہیں۔ بے روزگاری صنعتی شعبے کی زبوں حالی کے سبب ہے۔۔انہوں نے کہاکہ100 بہترین مسابقت فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونا ہے۔ پاکستان میںسرمایہ کاری بڑھے گی۔ 

شیئر: