Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کو پٹے پر دینے کی سازش؟

کراچی...ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنو ینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تجاوزات کی آڑ میں کراچی کی مشعیشت کو تباہ کیا جارہاہے۔کراچی کے شہری میئر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مکانوں اور دکانوں کو مسمار کرواکر اب مگر مچھ کے آنسو بہائے جارہے ہیں۔تاجروں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انھیں اب کیا کرنا ہے۔سندھ حکومت، بلدیہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کرنے اور دربدر کرنے کے ذمے دار ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کے کردار کو بھی مشکوک سمجھتا ہوں۔ جس انداز میں کام ہو رہا ہے یہ کراچی کو پٹے پر دیئے جانے جانے کی سازش معلوم ہوتی ہے۔حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ متاثرین کو پچاس پچاس لاکھ روپے اور متبادل جگہیں فراہم کی جائیں۔پاکستان کوارٹرز ، ایف سی ایریا سمیت دیگر کوارٹرز کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔ گھروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کی سازش نہ رکی تو آئندہ کے ایم سی بلڈنگ کے سامنے دھرنا دینگے۔ چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ کراچی کی صورتحال کا نوٹس لیں۔ ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی بلڈنگ کے باہرانسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب ایم کیو ایم پاکستان کا کنو ینر تھا لوگ مجھے منع کررہے تھے۔ وسیم اختر کو کراچی کا میئر نہ بناو ۔میں نے پنگا لیا اور وسیم اختر کو میئر بنادیا ۔ دعوے سے کہتا ہوں وسیم اختر اب ایک یوسی کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔ انہوںنے کہا کہ کراچی کے ساتھ نا انصافیوں کا ایک سلسلہ شروع کررکھا ہے۔مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو آدھا کم کردیا گیا۔یہ بھی کراچی کے عوام کے خلاف سازش تھی ۔ حکومت سے مردم شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

شیئر: