انٹرنیشنل ریسلز رنگ آف پاکستان دنگل لاہور میں داو پیچ دکھائیں گے
لاہور: رِنگ آف پاکستان کا دنگل لاہور میں سجے گا۔ عالمی شہرت یافتہ غیرملکی ریسلرز نے داو پیچ دکھانے کی تیاری کرلی۔ دنگل سے قبل معروف برطانوی ریسلر ٹائنی آئرن اور2 غیر ملکی خواتین ریسلرز نے لاہور کے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہجوم کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ شہری بھی ریسلرز کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف رہے۔ غیر ملکی ریسلرز نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے بھی ملاقات کی ۔ گورنر پنجاب نے غیر ملکی مہمانوں کی پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اتنی زیادہ تعداد میں ریسلرز پاکستان آئے ہیں، پاکستان امن پسند ملک ہے اور پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لئے مثبت قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا لاہور میں قیام خوشگوار ہوگا۔ لاہور میں ریسلنگ کے مقابلوں سے پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں