بولرز کی مدد سے پہلی مرتبہ جیتے، ہندوستانی کپتان کوہلی
ایڈیلیڈ:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ہمارے بولرز آسٹریلیا کی وکٹوں پر حریف ٹیم کو2مرتبہ آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے اور یہ بڑا کارنامہ ہے ۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ جیتنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ ہمیشہ اچھی رہی لیکن اس میچ میں پہلی مرتبہ اپنے بولرز کی مدد سے جیتے ، صرف 4بولرز کا 20 وکٹیں لے جانا بڑی بات ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں پجارا کی عمدہ بیٹنگ اور ٹیم کی مجموعی کار کرد گی ہماری فتح کا سبب بنی لیکن بولرز کا کردار اہم رہا ۔ آسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز نے پریشان کیا۔ بولرز اس مزاحمت کا خاتمہ کرنے میں کامیاب رہے اور اس فتح کی بدولت ہمیں اس سیریز کو بہت اچھے انداز میں شروع کرنے کا موقع مل گیا ۔ اب یہ امید بھی بڑھ گئی ہے کہ بیٹسمینوں کے بعد بولرز بھی اپنے کھیل سے ہمارے لئے ہر میچ میں کامیابی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔فتح کے قریب پہنچ کر اس سے محروم رہتے تھے۔ایک سوال پر ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم مجموعی طور پر آسٹریلیا سے بہتر ہے اور ہم اس کامیابی کے حقدار تھے۔میرے اندازے کے مطابق دوسری اننگز میں ہمارا اسکور 30-35رنز کم تھا ورنہ ہم آسٹریلیا کو پوری طرح آوٹ کلاس کر سکتے تھے۔اب ہم پرتھ ٹیسٹ میں زیادہ پر اعتماد انداز میں شرکت کر سکیں گے۔کوہلی نے اعتراف کیا کہ وہ آسٹریلوی ٹیل اینڈرز کی مزاحمت سے پریشان ہو گئے تھے اس کا اظہا ر نہیں کیا۔بمرا بھی تھک گئے تھے میں نے انہیں حوصلہ دیا اور ہماری حکمت عملی کا میاب رہی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں