Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام وزراء100روزہ کارکردگی کے امتحان میں پاس

اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے100روزہ کارکردگی کے امتحان میں تمام وزرا کو پاس کر دیا۔ فی الحال کسی وزیر کا قلمدان تبدیل نہیں کیا جارہا۔ مزید 3 ماہ تک کام جاری رکھنے کا گرین سگنل دے دیا۔نئے اہداف بھی مقرر کر دیئے۔ طویل دورانیے کے کابینہ اجلاس اور سخت سوالات کے باعث وزراءپریشان ہوگئے۔ ترجمان وزیراعظم کے مطابق نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ۔ وزراءاپنے محکموں میں محنت سے کام جاری رکھیں ۔وزیراعظم نے ہر 3 ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد حکومت کی سمت کو درست رکھنا ہے ۔وزیراعظم نے وزارتوں اور ڈو یژنوں سے 5 سالہ منصوبے بھی مانگے۔ِ اجلاس میں عمران خان نے وفاقی کابینہ کے وزراءکے قلمدان تبدیل ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں دے کر انتشار پھیلایا جاتا ہے۔ ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

شیئر: