Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمیسیوں کے مالک کی تشہیر

ریاض ۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اجازت نامہ حاصل کئے بغیر دوائیں اور میک اپ کا سامان رعایتی قیمتوں پر فروخت کرنے کا اعلان کرنے والی 2فارمیسیوں کی مقامی اخبارات میں تشہیر کرادی۔ ریاض میں فوجداری کی عدالت نے فارمیسی کے مالک سلطان صالح الفراج پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری سلطان الفراج نے اپنی 2فارمیسیوں الدوا الماسی اور الدوا الرائدہ کی جانب سے میک اپ کا سامان اور ادویہ رعایتی قیمتوں پر فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فارمیسیاں الزلفی میں واقع ہیں۔ عدالت نے دعوے کی سماعت کے بعد الزام ثابت ہوجانے پر فارمیسیوں کے مالک کی اسکے خرچ پر مقامی اخبارات میں تشہیر اور جرمانے کی سزا سنادی تھی۔

شیئر: