رمضان اور حج 1440ھ کیلئے بھرتی شروع
مکہ مکرمہ ۔۔۔ تعظیم البلد الحرام پروجیکٹ کے منتظمین نے رمضان المبارک اور حج موسم 1440ھ میں کام کرنے والے مکہ کے نوجوانوں کی بھرتی کا اعلان کردیا۔ منتظمین نے توجہ دلائی ہے کہ امیدوار کی عمر 17سے 35برس کے درمیان ہو۔ قومی شناختی کارڈ اور دیگر تمام کوائف صحیح ہوں۔ نام، قومی شناختی کارڈ کے عین مطابق ہو۔ قومی شناختی کارڈ حج موسم 1440ھ کے اختتام تک موثر ہو۔ رجسٹریشن کا مطلب ملازمت کی حتمی منظوری نہیں۔ مندرجہ ذیل لنک http://shbabmakkah.com/ پر جاکر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔