Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی:بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ختم

کراچی: عدالت عظمیٰ نے کراچی میں 6 منزلہ سے زیادہ اونچی عمارت کی تعمیر پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لیتے ہوئے اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 6 سے زائد منزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے کراچی میں 6 منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا اور کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ہائی رائز عمارت تعمیر کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ قبل 6 سے زائد منزلہ عمارتوں پر پابندی عائد کی تھی اور آباد نے 6 منزلہ سے زائد عمارت پر پابندی کو چیلنج کر رکھا تھا۔
 

شیئر: