Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں موبائل فون پر صارفین کی جاسوسی

  سڈنی...آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے نیا قانون منظور کیا ہے جس میں موبائل فون پرصارفین کی جاسوسی کی اجازت دی گئی ہے۔ متنازع قانون کی منظوری کے بعد آسٹریلیا فیس بک اور ایپل جیسی کمپنیوں کو وا ٹس ایپ پر دوسرے راستے کھولنے پر مجبور کرے گی۔ یوں صارفین کی پرائیویسی متاثر ہونے کے ساتھ ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔صارفین کی پرائیو یسی کے حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنوں نے موبائل فون پر صارفین کی جاسوسی کو خطرناک قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس قانون کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ نئے قانون کے تحت آسٹریلیا میں سروسز فراہم کرنے کے لائسنس لینے والی کمپنیاں اگرقانون کی پابندی نہیں کریںگی تو انہیں 73 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والےافراد کو قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔
 

شیئر: