Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، غلام سرور

اسلام آباد... وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں گیس  لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی تاہم پریشر کی کمی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔بلوچستان میں گیس 28فیصد پیدا ہوتی ہے جبکہ وہ 15فیصد استعمال کرتے ہیں۔ آبادیاں دور ہونے سے انہیں ایل پی جی مکس گیس فراہم کی جائیگی۔ سوئی سدرن میں 13 فیصد گیس چوری ہو رہی ہے جس سے سالانہ 26 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے سدباب کے لئے کوششیں جاری ہیں جن علاقوں میں گیس کا کم پریشر ہے وہاں پر ایک مسئلہ کم قطر کی گیس پائپ لائن بھی ہے۔ یہ لائنیں جب سے ڈالی گئی تھیں اس کے بعد آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ا سے تبدیل کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔منگل کو قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ محکمہ کے جو لوگ گیس چوری میں ملوث ہوئے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گیس چوری کے حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کرائی ہیں۔ 

شیئر: