Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رکن شوریٰ کا روپ دھارنے والی غیر ملکی خاتون؟

 جدہ ۔۔۔ یہاں فوجداری عدالت کی جاری کردہ اپیل کورٹ نے ایک غیر ملکی خاتون سمیت 4افراد پر دھوکہ دہی کے مقدمے کی سماعت معطل کردی۔ چارو ںکو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق جدہ فوجداری کی عدالت نے فیصلہ کیا تھا کہ 55سالہ عرب خاتون ، سعودی عرب کی ایک عہدیدار خاتون کا روپ دھارے ہوئے تھی۔ اسکے 3مدد گار بھی تھے۔اس نے غیر ملکی طلباءکو یونیورسٹیز سے اسکالر شپ دلانے کا دعویٰ کرکے 190افراد سے بھاری رقمیں اینٹھی تھیں۔ طلباءکا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ عرب خاتون نے غیر ملکیوں کو یہ جھانسہ دیا تھا کہ وہ وزارت تعلیم کی اعلیٰ عہدیدار ہے اور اسکے والد ایک سرکاری محکمے میں مشیر کے طور پر کام کررہے ہیں ۔فوجداری کی عدالت نے اس بنیاد پر مقدمے کی سماعت روک دی کیونکہ مقیم عرب خاتون کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے جاسکے۔
 

شیئر: