Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھریسامے کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا

  لندن ...برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر سیاسی صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی ۔وزیر اعظم تھریسامے کی کنزرویٹو جماعت کے اراکین ان ہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لے آئے۔سینءسینیئر رہنما گراہم براڈی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے لئے مطلوبہ 15فیصد اراکین متفق ہو گئے ۔ عدم اعتماد پر پارلیمنٹ میں رائے شماری آج ہوگی ۔گراہم براڈی کے مطابق قرارداد پر دارالعوام میں ہونے والی ووٹنگ کے بعد نتیجہ فوری طور پرعام کر دیا جائے گا۔ تھریسامے کو یورپی یونین سے اخراج کی ڈیل پر پارٹی کے کئی اراکین کی مخالفت کا سامنا ہے۔ برطانوی زیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ مقابلے کے لئے تیار ہیںتاہم لیڈر شپ میں تبدیلی سے بریگزٹ کا معاملہ تعطل کا شکار ہو گا۔

شیئر: