Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ میں جدید طیارے اورہیلی کا پٹر ز کی شمولیت

کراچی ..پاک بحریہ نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور اُن کو مزید موثر بنانے کے لئے پہلے جدید میر ینائزڈ ایئر کرافٹ اور سی کنگ ہیلی کا پٹر زکو اپنے فلیٹ میں شامل کر لیا۔ پی این ایس مہران کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ہلا میرینائزڈ اے ٹی آر ایئر کرافٹ ایک جدید اور بہت زیادہ استعمال ہونے والا ٹربو پراپ ایئر کرافٹ ہے جو جدید ہتھیاروں اور سنسرز سے لیس ہے ۔یہ ایئر کرافٹ پاکستان نیوی کے فضائی جنگی بیڑے کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کا باعث ہوگا اور جدید دور کی بحری جنگ کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔ سی کنگ ہیلی کاپٹر ز کی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت سے پاک بحریہ کے آپریشنل بالخصوص ٹروپس کی منتقلی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ ایک ہیلی کاپٹر کو سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ دوسرا ٹروپس کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کی خصوصیت کا حامل ہے۔عملے کی تربیت کے اعلی معیار کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ نے اینٹی سب میرین وار فیئر ہیلی کاپٹرکے جدید ٹریننگ سیمو لیٹرکو بھی پاکستان نیوی کا حصہ بنایا تاکہ اس ہیلی کاپٹر کے عملے کو تربیت دی جاسکے۔یہ سیمو لیٹر ہیلی کاپٹر کے عملے کو زندگی اور قیمتی اثاثہ جات کوخطرہ میں ڈالے بغیر اینٹی سب میرین وار فئیر اور ایمر جنسی حالات سے نمٹنے کی تربیت، کم خرچ پر مہیا کر ے گا۔ 

شیئر: