ریاض: ای فارمولا ریسنگ کار نے شکاری عقاب کو شکست دیدی
ریاض: سعودی عرب میں فارمولا ای ریس کے موقع پر مخصوص نسل کے شکاری عقاب اور ریسنگ کار کے درمیان ہونے والا مقابلہ ریسنگ کار نے جیت لیا ۔ یہ دوسرا موقع ہے جب فارمولا ای کار نے دنیا کے کسی تیز رفتار جا ندار کو شکست دی ۔ گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں ایک چیتے کا اس گاڑی سے مقابلہ کرایا گیا اور گاڑی کی کامیابی کے بعد شائقین نے مطالبہ کیا تھا اب مقابلے کیلئے کسی اور جاندار کو منتخب کیا جائے جس کے بعد اس عقاب کو چنا گیا ۔ ریاض کے قریب الدرعیہ میں ہونے والے اس مقابلے کے دوران فارمولا ای الیکٹرک کار کو برازیلی ڈرائیور فلپ ماسا چلا رہے تھے اور عقاب کو گاڑی کے پیچھے اڑنے پر راغب کرنے کیلئے گاڑی کے ساتھ ایک شکار بھی باندھا گیا تھا۔ عقاب کو روئے زمین کا تیز ترین جاندار کہا جاتا ہے جو شکار پر جھپٹتے ہوئے 217میل کی رفتار سے اڑتا ہے۔ ماسا کو مہارت سے گاڑی چلانے کے ساتھ ساتھ اس پر بندھے شکار کو بھی عقاب کے نشانے سے بچانا تھا اور وہ ان دونوں مراحل میں کامیاب رہا ۔ عقاب کوشش کے باوجود گاڑی پر بندھے شکار تک نہیں پہنچ سکا او ر ٹیکنالوجی نے انسانی کوشش کے ساتھ مل کر پرندے کو ناکام کردیا۔ ریاض کے الدرعیہ ای پری سرکٹ میں کار ریس کے مختلف مراحل کا آغاز 15دسمبر سے ہو رہا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں