انسٹاگرام میں وائس میسج فیچر متعارف
سوشل ایپلیکیشن انسٹاگرام نے فیس بک میسنجر کی طرح وائس میسج فیچر متعارف کرا دیا ہے۔فیچر سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صارفین وائس میسج فیچر کو نہ صرف ڈائریکٹ میسج بلکہ گروپ چیٹ میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔صارفین اگر میسج بھیجنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کرنا چاہیں تو میسج پر کلک کر کے اسے ٹریش کیا جاسکتا ہے۔ وائس میسج کو بھیجنے کے لیے صارف کو موبائل کے سپیکر کو ہولڈ رکھ کر اپنا پیغام ریکارڈ کرنا ہوگا۔ وائس میسج کا دورانیہ ایک منٹ سے زائد بھی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ انسٹاگرام نے رواں برس آسک می فیچر ، آرکائیو اور ڈاؤن لوڈ ڈیٹا کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔