نواز شریف کیخلاف ایک اور جے آئی ٹی تشکیل
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
اسلام آباد: پاکپتن اراضی کیس میں تحقیقات کیلئے عدالت عظمیٰ نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف کو کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ سیکرٹری نے جعلی منظوری دی، کیا نواز شریف نے ریکارڈ کا جائزہ لیا ہے، ان کی منظوریاں ریکارڈ پر موجود ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میاں صاحب جے آئی ٹی کا رسک لے رہے ہیں۔ خالق داد لک کی سربراہی میں جے آئی ٹی بناتے ہیں، ٹیم میں آئی بی اور آئی ایس آئی کو بھی شامل کریں گے جس پر نوازشریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف جے آئی ٹی کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں۔ عدالت جسے مناسب سمجھے تحقیقات سونپ دے۔ سپریم کورٹ نے ڈی جی نیکٹا خالق داد لک کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک ہفتے میں ٹی او آر طلب کرلئے ۔ خالق داد لک کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔