Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ انتخابات: پارٹی سنچری نہ بنا سکی، راما راؤ

حیدرآباد۔۔۔ تلنگانہ میں حکمران جماعت ٹی آرایس کی شاندار کامیابی کے باوجود کارگزار وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راماراؤ نے قدرے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا کہ ان کی پارٹی 12کے فرق سے سنچری سے محروم رہ گئی ۔ کے ٹی راما رائونے دعویٰ کیا تھا کہ 119رکنی تلنگانہ اسمبلی میں ان کی پارٹی 100سے زائد نشستیں حاصل کرے گی تاہم انکی پارٹی کو 88نشستیں حاصل ہوئیں۔تلنگانہ میں حکومت سازی کیلئے صرف 60نشستیں درکار ہیں تاہم ٹی آرایس نے کافی بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے 88حلقوں پر کامیابی حاصل کی۔انہوںنے ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویومیں ریاست میں دوسری مرتبہ حکومت بنانے اور خدمت کا موقع دینے پر تلنگانہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ ایک مستحکم علاقائی جماعت ٹی آرایس کی طرف سے غیر کانگریس او رغیر بی جے پی حکومت کی مرکز میں تشکیل کے سلسلہ میںمساعی کی جارہی ہے۔آبپاشی ، پینے کے پانی،بجلی،دیہی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کی گئی مساعی ، یہ تمام ایسے عوامل ہیں جس کی ستائش یہاں تک کہ ماہر ین معاشیات اورند سبرامنیم،ایم ایس سوامی ناتھن نے بھی کی ہے۔تلنگانہ کی ایک ایسی حکومت ہے جو فلاح وبہبود اور ترقی کا بہترین امتزاج رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ تلنگانہ میں 17لوک سبھا کی نشستیں ایک بڑی تعداد ہیں ۔  قومی سیاست کیلئے چندرشیکھرراوکے ملک بھر کے دورہ کے اشارے سے متعلق سوال پر انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے طورپر چندرشیکھررائو حیدرآباد میں ہی رہیں گے۔
 

شیئر: