نئے پاکستان میں ہر قانون شکن پر ہاتھ ڈالا جائے گا،شہریار
اسلام آباد...وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے واضح کیا ہے کہ نئے پاکستان میں قانون سب کےلئے برابر ہے ¾ ہر قانو ن شکن پر ہاتھ ڈالا جائےگا ۔ہمارے فیصلے باہر نہیں ہونگے ۔تمام فیصلے پاکستانیوں کی سوچ کو سامنے رکھ کر کئے جائیں گے ۔ ہتھیار پھینکنے والوں کو ریاست عزت دے گی اور گلے لگائے گی ۔جو لوگ ملکی مفادات کے خلاف استعمال ہوکر ملک کے اندر انتشار کا سبب بنیں گے انہیںعبرت کا نشانہ بنایا جائیگا ۔ وہ جمعہ کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ شہر یار آفریدی نے کہا کہ پولیس کی عزت ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ اسلام آباد پولیس دنیا کی بہترین پولیس ثابت ہو گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جب ہمارے پاس کچھ نہیں تھا ہم ہر میدان میں سرخرو تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری نیت صاف ہوتی ہے تو پھر ہر میدان میں مقابلہ بھی کر سکتے ہیں ۔