گیس بحران ،آج اچھی خبر ملے گی،غلام سرور
کراچی...وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے عوام کو گیس بحران پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے اچھی خبر سنانے کو کہا ہے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر گیس بحران کی اصل وجوہ بتا پائے اور نہ اس مسئلے کے حل کے متعلق کوئی واضح جواب دے سکے۔اس موقع پر غلام سرور خان نے کہا کہ عوام گیس بحران پر صبر کریں۔گیس کی سپلائی کے حوالے سے سسٹم میںبہتری آرہی ہے۔ ہفتے کو عوام کو اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میںہونگے۔انہوںنے کہا کہ گیس بحرا ن میںکسی کا کوئی قصور نہیں۔بتدریج لائن پیک میں بہتری آرہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے سوئی سدرن اور پی پی ایل سے بریفنگ کے بعد صورتحال کا تعین کیا جاسکے گا ،تاہم یہ بات یقینی ہے کہ اس وقت ہمارے پاس عوام اور میڈیا کےلئے کوئی خبر نہیں ۔